اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشاراسد نے دمشق میں فرانس کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران تاکید کی کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں سنجیدہ عزم و ارادے کی ضرورت ہے- انھوں نے کہا کہ اس وقت تمام ملکوں کو دہشتگردی کا خطرہ لاحق ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کے لئے حقیقی عزم و ارادے کی ضرورت ہے- انھوں نے کہا کہ شام قومی اقتداراعی کے احترام اور دیگرملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر تمام ملکوں کے ساتھ تعقات کو فروغ دینا چاہتا ہے- قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی سینیٹر اور فرانس و شام کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ "جان پیر ویال" کی سربراہی میں فرانسیسی پارلیمنٹ کا ایک وفد شام کے دورے پر دمشق پہنچا ہے- فرانسیسی وفد شام میں اپنے دوران قیام دیگر شامی حکام سے بھی ملاقاتیں کريگا-
.......
/169