اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی سرکاری نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے ایک کامیاب آپریشن کرکے شام کی سرحدوں سے مسلح دہشتگردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یہ دہشتگرد شام سے لبنان کے بہاڑی علاقے جرود کے تل حمرا محلے میں داخل ہوناچاہتے تھے- تکفیری دہشتگردگروہ کے مسلح افراد، شامی فوج سے شکست اوربھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد لبنان سے ملحق شام کے سرحدی علاقے میں اکٹھا ہيں اور وہاں سے گاہے بگاہے لبنانی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے رہتے ہيں- لبنان نے مسلح تکفیری دہشتگردوں کی اپنے ملک میں دراندازی روکنے کے لئے پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات کررکھے ہيں- مسلح دہشتگرد گروہ نے گذشتہ مہینے تل حمراہ میں لبنان کے ایک فوجی اڈے پرحملہ کیا تھا اورکم سے کم آٹھ لبنانی فوجیوں کو قتل کردیا تھا ان جھڑپوں میں بڑی تعداد میں مسلح دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲