اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا دوسرا دور جو تہران کے وقت کے مطابق، سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوا اور جس میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز، ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی، مجید تخت روانچی اور وینڈی شرمین کے علاوہ دونوں ملکوں کے ماہرین نے شرکت کی، پانچ گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گيا-
اتوار کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا اجلاس نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہو گا جبکہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ جواد ظریف اور جان کیری اتوار اور پیر کے روز ایٹمی معاملات پر دوطرفہ مذاکرات کریں گے.
.......
/169