اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹیفن ڈی مسٹورا نے اعلان کیا ہے کہ دمشق چھ ہفتوں کے لئے حلب پر اپنے فضائی حملے روکنے کے لئے تیار ہے۔ اسٹیفن ڈی مسٹورا نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شام نے انھیں تجویز دی ہے کہ وہ اپنی جانب سے طے شدہ تاریخ کے مطابق حلب میں انسانی امداد پہنچانے کے لئے اس علاقے پر بمباری روکنے کے لئے تیار ہے۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے نے کہا ہے کہ میں مسلح مخالفین سے بھی وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان چھ ہفتوں کے دوران اپنی عسکری کاروائياں روک دیں اور کسی بھی طرح کا میزائل، راکٹ اور مارٹرگولہ فائر نہ کریں تاکہ اس مدت میں سفارتی راہ حل پیدا کرنے کے لئے کوئی موقع حاصل ہوجائے.
.......
/169