12 فروری 2015 - 07:45
ہندوستانی صدر کا ایران کے صدر کو پیغام تہنیت

ہندوستان کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر پرنب مکھر جی نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے-ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی جانب سے اور اسی طرح ہندوستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انہیں، ا یرانی حکومت اور ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی - اس پیغام میں ہندوستان کےصدرنےدو طرفہ تعلقات اور ایران اور ہندوستان کے تاریخی و تہذیبی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے پر زوردیا – ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان دونوں ملکوں کے مفادات کے تناظر میں تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان ایک مضبوط تعلق علاقائی امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے-

.......

/169