اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے حسكہ صوبے کے 9 دیہاتوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا اور عوامی رضاکاروں کی حمایت سے قامشلي سٹی کے قریب کے 16 دیہاتوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔ اس وقت تل حمیس کے قریب براک کے ٹيلو پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ مقام دہشت گرد گروہ داعش کا اہم ٹھکانہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج اب عراق کی سرحد کے قریب ہوتی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ان کے لئے بھیجی جانے والی رسد کے راستے کو بند کیا جا سکے۔
در ایں اثنا شام کے نام نہاد انسانی حقوق کے مرکز نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے اتوار کو رقہ صوبے کے قریب واقع ایک ہوائی چھاؤنی میں فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں تین افراد کو قتل کر دیا۔ دہشت گردوں نے اسی طرح ایک دوسرے شخص کو جادو- ٹونے کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ داعش کے ارکان نے حلب میں بھی تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو سولی پر چڑھا دیا۔
.......
/169