8 فروری 2015 - 20:48
پاکستانی طالبان کا ایک اہم کمانڈر زخمی

کالعدم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں ایک فوجی آپریشن میں زخمی ہو گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں ایک فوجی آپریشن میں زخمی ہو گيا ہے- عمر خالد خراسانی تحریک طالبان کے ایک ذیلی گروہ جماعت الاحرار کا سرغنہ ہے اور یہ پاکستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے- جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے تصدیق کی ہے کہ عمر خالد خراسانی صوبہ ننگرہار کے ایک علاقے میں افغان فوج کی ایک کارروائی میں زخمی ہوا ہے- جماعت الاحرار نے لاہور کے علاقے واہگہ بارڈر پر بھی دو ماہ قبل ایک دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ساٹھ افراد مارے گئے تھے- پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بہت سے سرکردہ کمانڈر افغانستان میں موجود ہیں اور وہ وہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل کرتے ہیں- ان حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرغنہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود ہے پاکستانی حکام کے اس طرح کے دعوؤں کے جواب میں افغانستان کے حکام بھی ایسے ہی دعوے کرتے ہیں-

.......

/169