اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی صوبہ الانبار کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ سنیچر کو ایک نامعلوم طیارے نے الرمادی کے قریب دہشت گرد گروہ داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ گرائي ہے۔ داعش کے لئے ہتھیارو ں کی یہ کھیپ الرمادی کے مغرب میں الرطبہ کے علاقے میں گرائي گئی۔ صوبہ الانبار کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے ہتھیاروں کی یہ کھیپ جمع کی اور اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سے پہلے دسمبر میں بھی عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں امریکی طیارے نے داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ گرائي تھی۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوگيا ہے جو داعش کے لئے امریکا کی اسلحہ جاتی امداد کی چھان بین کرے گی۔
.......
/169