6 فروری 2015 - 17:39
صومالیہ میں الشباب کا سرکردہ کمانڈر ہلاک

صومالیہ کی حکومت نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ موغادیشو میں امریکہ کے ہوائی حملے میں الشباب گروہ کا ایک سرکردہ کمانڈر ہلاک ہو گيا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کی حکومت نے جمعہ کے روز ایک بیان میں گزشتہ ہفتے موغادیشو کے جنوب میں امریکہ کے ڈرون حملے میں الشباب گروہ کے کمانڈر یوسف دھیق کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے- دریں اثنا صومالیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں الشباب گروہ کے ایک اڈے پر ہوائی حملے میں اس گروہ کے چالیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169