4 فروری 2015 - 06:39
کرکوک میں پیشمرگہ ملیشیا کی شاندارکامیابی

کرد پیشمرگہ ملیشیا نے جنوبی کرکوک کے متعدد علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرد سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیشمرگہ ملیشیا نے جنوبی کرکوک کے علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی شدید لڑائی میں، ان علاقوں سے داعش کےعناصر کو پسپا کردیا ہے۔ داعش کے عناصر نے گذشتہ ہفتے جنوبی کرکوک کے مختلف علاقوں پرقبضہ کرلیاتھا۔ کرکوک کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس وقت پیشمرگہ ملیشیا اور داعش کے درمیان کرکوک کے جنوب میں شدید لڑائياں ہورہی  ہيں – کرکوک کے گورنر نے کہا کہ پیشمرگہ ملیشیا نے کرکوک کے ان بہت سے علاقوں کو جن پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا آزاد کرالیا ہے.

 .......

/169