28 جنوری 2015 - 17:25
بحرین: شیخ علی سلمان کے خلاف کاروائی ملتوی

ذرائع کے مطابق بحرین کی عدالت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف کاروائی، آئندہ پچّیس فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی عدالت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف کاروائی، آئندہ پچّیس فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے اور اس وقت تک انھیں حراست میں رکھا جائے گا۔ سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ تشکیل پانے والی عدالت نے شیخ علی سلمان کے وکلاء اور مختلف سیاسی و اہم شخصیات اور تنظیموں اور انجمنوں کے سربراہوں کو تو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی لیکن با خبر زرائع کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے سفارت خانوں کے افراد عدالت کے اندر موجود تھے۔ واضح رہے کہ عدالت کی اس کاروائی میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے اپنے خلاف تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲