28 جنوری 2015 - 16:19
بیرونی مداخلت کے بغیر شام کا مسئلہ حل کیا جائے

روس کے وزيرخارجہ سرگئي لاؤروف نے بیرونی مداخلت کے بغیر شام کا مسئلہ حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے بدھ کے دن ماسکو میں شامی وفد سے ملاقات میں تمام شامی گروہوں کی مشارکت اور بیرونی مداخلت کے بغیر شام کا مسئلہ حل کئے جانے پر تاکید کی۔ لاوروف نے کہا کہ شام کے مسئلے میں روس کا موقف یہ ہے کہ اس ملک کے مسائل شام کے عوام کے توسط سے اور 30 جون 2012 کے جنیوا معاہدے کے مطابق حل ہوں۔ روس کے وزيرخارجہ نے مزید کہا کہ روس اور شام کو ایک دوسرے کے تاریخی تعلقات نے جوڑ رکھا ہے اور ہم پورے خلوص سے اسے برقرار رکھنے کے خواہاں ہيں۔ روس کے وزیرخارجہ نے شام کے مسائل میں بیرونی مداخلت کی مخالفت پر تاکید کی۔ روس کے وزیرخارجہ نے آج ماسکو میں شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیا کہ جس میں قیدیوں اور مغویوں کی آزادی اور ہتھیارڈالنے والے جنگجؤوں کی معافی کاجائزہ لے کراس مسئلے کو حل کیا جانا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشارجعفری کی زیرسرپرستی وفد اور مخالف گروہوں کے تیس نمائندوں پر مشتمل وفد نے ماسکو میں روس کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲