اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین میں ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں دس افراد ہلاک ہوگئے، ہسپانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ وسطی اسپین میں واقع لاس لانوس ایئربیس پر پیش آیا، جب ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر موجود دیگر طیاروں سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت دیگر آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیرا زخمی ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق لڑاکا طیارے نیٹو کے تحت ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲