اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی حکومت اورمسلح گروہوں کے درمیان جنیوا میں ہونےوالے مذاکرات میں خاصی پیشرفت ہوئي ہے جس کے نتیجے میں فجرملیشیا اور فوج کے درمیان فائربندی کا اعلان ہوگیا ہے- فجرملیشیا نے بھی فائربندی کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ اگرسبھی متحارب گروہ اورفریق فائربندی کا احترام کریں تو وہ بھی سبھی محاذوں پر فائربندی کی حمایت کرے گی -
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں فائربندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سبھی متحارب فریقوں سے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں جو اس ملک میں سیاسی اور سیکورٹی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے ہوگا، شرکت کریں –
فجرملیشیا نے بھی جس نے دارالحکومت طرابلس میں اپنی خود ساختہ حکومت کا اعلان کررکھا ہے، کہا ہے کہ وہ جنیوا میں اگلے دورے کے مذاکرات میں شرکت کرے گي-
جنیوا مذاکرات کا مقصد لیبیا میں ایک متحدہ حکومت کی تشکیل ، خانہ جنگی کا خاتمہ اور ملک کو جمہوریت کے راستے پر گامزن کرنا ہے –
لیبیا میں انقلاب کو کامیاب ہوئے چارسال کا عرصہ گذرچکاہے لیکن ابھی تک نہ صرف یہ کہ لیبیا میں عبوری دور کا خاتمہ نہيں ہوسکا ہے بلکہ لیبیا کا بحران کا فی شدت اختیارکرگیاہے –
لیبیا میں بدامنی اور اقتدار کی جنگ کی وجہ سے ملک کی تیل کی تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے - ان حالات میں لیبیا کے وزیرخارجہ نے عرب ملکوں کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے –
لیبیا کے وزیرخارجہ محمدالدایری نے عرب ملکوں سے کہا ہے کہ دہشت گردوں اورجن لوگوں نے ملک کا امن تباہ کررکھا ہے، ان کا مقابلہ کرنے کےلئے وہ لیبیا کی فوج کی مدد کريں –
لیبیا کے وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ لیبیا کی سلامتی کا عرب ملکوں کی سلامتی سے بھی گہرا تعلق ہے ،عرب لیگ سے کہا ہے کہ وہ لیبیا کی سیکورٹی کے مسائل میں اپنا خاص کردار ادا کرے - اس وقت لیبیا کو دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کا سامنا ہے –
داعش گروہ نے طرابلس میں تازہ ترین بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے - طرابلس میں الجزائر کے سفارتخانے کے قریب بم دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب فجرملیشیا نے اگست کے مہینے سے طرابلس پر اپنا کنٹرول کررکھا ہے –
اس کےعلاوہ بعض خبروں میں تو یہاں تک کہا جارہاہے کہ فجر ملیشیا نے پچھلے کئي مہینے سے داعش سے اتحاد کررکھاہے –
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنیوا مذاکرات کو مشکل بناسکتا ہے اوراس بات میں ابہام پایا جارہا ہے کہ فجرملیشیا جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرے گی یا نہيں -
.......
/169