13 جنوری 2015 - 12:57
داعش نے اتحاد بین المسلمین کو نشانہ بنا رکھا ہے

اردن کے وزیر اوقاف ہائل عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو اتحاد بین المسلمین کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر اوقاف ہائل عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو اتحاد بین المسلمین کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ہائل عبدالحفیظ نے منگل کے دن مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش درحقیقت خطے میں اسلام دشمنوں کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔ اور اس نے عرب اور اسلامی ممالک کے اتحاد اور سیکورٹی کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ہائل عبدالحفیظ نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش دنیا میں اسلام کی حقیقی تصویر مسخ اور اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہے اور مسلمانوں کو اس گروہ کے اقدامات کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہۓ۔ اردن کے وزیر اوقاف نے صیہونی قبضے کے خاتمے سے متعلق مسودۂ قرار داد سے متعلق ووٹنگ میں بعض ممالک کے حصہ نہ لینے یا ان کے خلاف ووٹ ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے جائز حقوق کی بازیابی اور قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ہائل عبدالحفیظ نے مزید کہاکہ اگرچہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسودۂ قرار کو منظور نہیں کیا گيا لیکن بعض بڑی طاقتوں کی پالیسی سے اس بات کی نشاندہی ہوگئی کہ وہ عدل و انصاف پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔

.......

/169