12 جنوری 2015 - 16:43
صہیونی رژیم کا فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر حملہ

صیہونیوں نے ایک بار پھر شمالی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو اپنے حملے کا نشانہ بناکر ان زمینوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  فلسطین الان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے ایک گروہ نے کل سہ پہر کے وقت جنوبی نابلس میں واقع یاسوف دیہات پر حملہ کرتے ہوئے اس علاقے کے فلسطینیوں کے زیتون کے  دسیوں درخت اکھاڑ دیۓ۔  اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صیہونیوں نے سنہ انیس سو سڑسٹھ  سے اب تک  مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں  زیتون کے آٹھ لاکھ سے زیادہ درخت تباہ کردیا ہیں۔ دریں اثناء صیہونی حکومت کے بحری جنگي کشتیوں نے غزہ میں فلسطینی ماہی گيروں پر حملے کر کے ان کو مچھلی پکڑنے سے روک دیا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ صیہونی فوج منظم انداز میں فلسطینی کسانوں اور ماہی گيروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی اور ان کو اقتصادی نقصان پہنچاتی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲