11 جنوری 2015 - 05:21
لبنان، طرابلس میں دھماکہ، 7 جاں بحق، 36 زخمی

شمالی لبنان کے طرابلس شہر کے شیعہ اکثریتی والے علاقے جبل محسن میں ہونے والے بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی لبنان کے طرابلس شہر کے شیعہ اکثریتی والے علاقے جبل محسن میں ہونے والے بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ سنیچر کی شام کو ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جبل محسن میں ایک ہوٹل کے قریب ہوا۔ دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد نے اپنے پیر کھو دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے۔ دوسری جانب شمالی صوبہ کے گورنر نے جبل محسن اور نواحی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیوں دھماکے کے بعد سے صبح سات بجے تک نافذ رہے گا۔ فوج نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے خودکش حملہ آور کی لاش ہوٹل میں اب بھی موجود ہے۔

.......

/169