اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں تکفیری گروہ داعش کی پندرہ عسکری پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ داعش کے زیر قبضہ ایک عمارت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ ایک امریکی فوجی کے بیان کے مطابق شام میں حسکہ کے مقام پر داعش کی دو اہم تنصیبات کو بھی تباہ کیاگیاہے۔ ادھر عراق میں بھی اربیل شہر کے قریب داعش کے زیرقبضہ ایک پل اور رمادی کے قریب داعش کے عسکریت پسندوں کی دو گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
.......
/169