7 جنوری 2015 - 07:34
داعش کا میڈیکل کالج

شدت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں کے شہر الرقہ میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جس میں تین سال کے دوران چھ مراحل میں طب کی تعلیم دی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں کے شہر الرقہ میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جس میں تین سال کے دوران چھ مراحل میں طب کی تعلیم دی جائے گی۔ کالج میں زیرتعلیم طلباء کے لیے پریکٹس کا بھی انتظام کیا جائے گا اور تین سال بعد میڈیکل کی ڈگری جاری کی جائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقوق کے مندوبین اور شامی کارکنوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے بیانات میں داعش کی طرف سے جاری کردہ اشتہار بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے شمالی شہر کے شہرالرقہ میں ’’دیوان صحت‘‘ کا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے زیراہتمام ایک میڈیکل کالج شروع کیا جا رہا ہے جس میں داخلے کے لیے امیدواروں کی عمرکی کم سے کم حد 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کا انٹرمیڈیٹ اور سکینڈری امتحانات میں 80 فی صد سے زاید نمبروں کا حصول ضروری ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے میڈیکل کی تعلیم کے خوہش مند طلباء کے لیے حالت جنگ کی رعایت رکھی ہے اور کہا ہے کہ جو طلباء میٹرک میں 80 فی صد نمبر حاصل نہیں کرسکے ہیں ان کا ٹیسٹ اور انٹرویو کیا جائے گا جس میں80 فی صد سےزاید نمبر حاصل کرنے والوں کو کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کالج الرقہ شہرمیں قائم کیا گیا ہے تاہم اس کی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا۔ البتہ کالج میں طلباء کے ساتھ طالبات کے لیے بھی الگ سے شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

.......

/169

سب سے زیادہ دورہ کیا