اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں سنی اراکین کے دھڑے کے سربراہ عابد فتاحی نے کہا ہے کہ ایران اسلامی میں شیعہ سنی اتحاد میں کوئی خلل نہیں ڈالا جاسکتا ہے۔ عابد فتاحی نے کہا کہ اسلام دشمن اپنے تئيں ایران میں اہل تشیع اور اہل سنت کےدرمیان اختلافات پیدا کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔ عابد فتاحی نے قم میں مراجع عظام کے ساتھ ملاقات پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات عقیدت اور اشتیاق کے ساتھ انجام پاتی ہے تاکہ دنیا دیکھ لے کہ ایران میں اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان بھائی چارے کو کس قدر اہمیت حاصل ہے۔
عابد فتاحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ تکفیری گروہ نہ سنی ہیں اور نہ ہی شیعہ ، کہا کہ ملت اسلامیہ کو ان تکفیری گروہوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا چاہۓ۔
.......
/169