31 دسمبر 2014 - 08:54
سات دنوں تک حراست میں رہیں گے شیخ علی سلمان

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل کی حراست میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو مزید  تفتیش کے بہانے شیخ علی سلمان کی حراست میں ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا۔

الوفاق نے اس فیصلے پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس فیصلے کو خطرناک قرار دیا اور حکومت کو خبردار کیا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ علی سلمان پر بحرینی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے رہنما ملک میں اقتدار کی تبدیلی کے لئے غیر ملکی طاقتوں کے مداخلت کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خلیج فارس کے اس چھوٹے سے ملک کے عوام ملک میں شہری حقوق اور جمہوری نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

.....

/169