اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر دہشتگردگروہوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جمعہ کے دن جنوبی شام کے علاقے درعا کے مضافات میں النصرہ محاذ کے دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس کاروائی میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ درعا میں الجیدور کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے جو تکفیری گروہوں کو صیہونی حکومت کی امداد رسانی کا ابتدائی مرکز شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح شامی فوج نے اردن کی سرحدوں سے جنوبی شام کے شیخ مسکین، انخل، بصرالحریر، عثمان، بصری الشام، نوی و درعاالبلد کے علاقوں میں دہشتگردوں کی دراندازی روک دی۔ دوسری جانب، شامی فوج نے ایک کاروائي میں حمص اور مغربی شام کے مضافات میں واقع دہشتگرد گروہوں کے کچہ سرغنوں کو ہلاک کردیا۔
.......
/169