اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دسیوں فلسطینی خواتین نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح پاس کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ پٹی کے محاصرے کی مذمت کی ۔مظاہرین نے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور ہمیشہ کے لئے رفح پاس کے کھولے جانے پر زور دیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ آزادانہ طور پر رفح پاس کراس کریں اور اس گذرگاہ کو عارضی طور پر کھولنے سے ان کی مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوسکتی ۔مظاہرین نے اسلامی اور عرب ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے میں مثبت کردار اداکریں ۔
واضح رہے کہ مصر کے حکام نے رفح پاس کو تین دن کے لئے کھولنے کے بعد دوبارہ بندکردیا ہے ۔ رفح پاس کو غزہ سے باہر جانے والوں اوراسی طرح سے باہر سے غزہ آنے والوں کے لئے بڑی اہمیت حاصل ہے اور اس گذرگاہ کو بند کردینے سے فلسطینی عوام خاص طورپر طالبعلموں اور فلسطین سے باہر جانے والے بیمار افراد کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔
۔۔۔۔۔
/169