اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے دفتر کے ایک رکن ابو مرزوق نے آج کہا ہے کہ تحریک حماس نے حکومت شام کی حمایت سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی اس سے خیانت کی ہے بلکہ ہمیشہ اس نے شام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تحریک حماس کے دفتر کے نائب صدر نے مزید کہا کہ حماس نے کبھی بھی کسی موقع پر حکومت شام یا اس ملک کے قوانین پر تنقید نہیں کی ہے بلکہ شام کی موجودہ صورتحال پر ہمیشہ افسوس کا اظہار کیا ہے، ابو مرزوق نے کہا کہ حماس ہمیشہ سے حکومت شام کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا اور اس نے شام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونے والے ظلم و تشدد کو جان و دل سے محسوس کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں شام میں امن و سکون کا بول بالا ہوگا۔
.......
/169