21 دسمبر 2014 - 14:50
اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ''ٹیرر ازم اینڈ کراس بارڈرکرائم'' کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے سفیر صاحبزادہ احمد خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ دہشتگردوں نے ہمارے بچوں پر حملہ کیا اور ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچائی اور اب ہم انہیں اپنی سرزمین سے مکمل طور پر ختم کریں گے۔ پاکستانی مندوب نے دنیا بھر کے وفود کو بتایا کہ پاکستان دہشتگردوں پر غلبہ حاصل کرے گا اور سوگ منانے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169