21 دسمبر 2014 - 12:04
پاکستان: نو دہشتگردوں کو آج پھانسی دی جائے گی

پاکستان میں گجرات اور ملتان کے آرمی کیمپوں پر حملوں کے چار مجرموں سمیت نو دہشتگردوں کو آج کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں گجرات اور ملتان کے آرمی کیمپوں پر حملوں کے چار مجرموں سمیت نو دہشتگردوں کو آج کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نو دہشتگردوں کے خلاف بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں جنھیں کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے۔ ان میں چار مجرم، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں اور باقی اڈیالہ اور بہاولپور کی جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں تین مجرم، وہ ہیں جو گجرات میں فوجی کیمپ پر ہوئے حملے میں ملوث رہے ہیں اور ایک کو ملتان کے فوجی کیمپ پر حملے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بہاولپور جیل کے، سزائے موت کے ایک قیدی کو ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل کے تین مجرموں کو آج کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔ ادھر سکھّر جیل کے دو مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے جنھیں تئیس دسمبر کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲