20 دسمبر 2014 - 19:57
شیعہ ڈاکٹر کے قتل کے مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری

پشاور سانحے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے انتہائی اقدمات کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی کی سینٹرل جیل میں قید کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو منگل کے روز پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مجرموں کو 2001 میں کراچی کے سولجر بازار میں ڈاکٹر رضا پیرانی کو قتل کرنے کے الزام میں 10 سال قبل پھانسی کی سزاء دی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے سکھر جیل کو جاری کیے گئے وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کو 23 دسمبر (منگل) کی صبح 6:30 پر پھانسی دی جائے۔ سکھر جیل کے سپرینٹنڈنٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مطلع کیا گیا تھا کہ مجرموں کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ کے اجراء کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں مجرموں کی پھانسی کے بلیک وارنٹ متعدد بار جاری کیے جا چکے ہیں مگر ایوان صدر سے اس کو ملتوی کر دیا جاتا تھا۔

.......

/169