اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے شمالی علاقے حلب میں ملاح اور حندرات کے علاقوں کو آزاد کرکے تکفیریوں کی رسد کے راستے بند کردئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دیرالزور کے قبائيلوں نے فوج کی حمایت کا اعلان کرکے تکفیریوں سے مقابلہ کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگردوں نے اس علاقے کے سیکڑوں قبائيلوں کا قتل عام کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے نائب نے شام کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے حلب میں جھڑپیں رکوانے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
.......
/169