اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خزانہ ہوشیار زیباری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کا عراق اور شام کے بعض تیل والے علاقوں پر قبضہ ہے اور داعش کے عناصر، ترکی کے راستے آئل ٹینکروں اور دیگر وسائل کے ذریعے ان علاقوں کا تیل دیگر ملکوں میں اسمگلنگ کررہے ہیں۔
عراق کے وزیر خزانہ نے دہشتگرد گروہ داعش کو دنیا کا سب سے امیر ترین دہشتگرد گروہ قراردیا اور کہا کہ یہ تکفیری گروہ عراق کے مختلف شہروں منجملہ موصل اور تکریت سے پانچ سو میلین ڈالر سے زیادہ رقم چوری کرچکا ہے۔
عراق کے وزیر خزانہ نے عراق کے شہر موصل کو دہشتگرد گروہ سے آزاد کروانے کے لئے وسیع کارروائی کی خبر دی ہے۔
ادھر عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے ایک بڑے علاقے کو داعش کے عناصر سے آزاد کروالیا گیا ہے۔
.......
/169