اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے آج اپنے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں مقبوضہ فلسطین پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور جرائم منجملہ فلسطین کی وفاقی حکومت کے ایک وزیر اور تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ایک رکن زیادابوعین کی شہادت کی شدید مذمت کی اور اسے صیہونی حکومت کے جنگی جرم سے تعبیر کیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور مختلف ملکوں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ، فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام، مشرق وسطی کے علاقے میں امن کی بحالی کا باعث بنےگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169