اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے سي آئي اے کے وحشيانہ ٹارچر پروگرام کے بارے ميں امريکي سينٹ کي رپورٹ کے بارے ميں کہا ہے کہ صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ سي آئي اے کے کارکن وطن پرست ہيں اور امريکي عوام کو ان کي قدرداني کرني چاہئے
امريکي سينٹ کي رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ دہشتگردي کے الزام ميں گرفتار ہونے والے قيديوں سے تفتيش کے دوران سي آئي اے کي ايذارسانياں بہت وحشيانہ اور غير انساني رہي ہيں ، اس کےباوجود امريکي صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امريکي عوام کو سي آئي کے کارکنوں کي قدرداني کرني چاہئے
ياد رہے کہ سنيٹر ڈيان فينسٹين نے منگل کے روز امريکي سينٹ ميں يہ رپورٹ جاري کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردي کے شبہے ميں گرفتار لوگوں کے ساتھ سي آئي اے کي تفتيش کي روش اس سے کہيں زيادہ بھيانک رہي ہے جو اس بارے ميں اس نے بتايا تھا
چھے ہزار دو سو صفحا ت پرمشتمل يہ رپورٹ سينيٹ کي خفيہ کميٹي نے پانچ سال ميں ترسٹھ لاکھ دستاويزات کا جائزہ لينے کے بعد تيار کي ہے –
۔۔۔۔۔۔۔
/169