1 دسمبر 2014 - 14:25
روس اور ایران کے تعلقات میں توسیع آرہی ہے

روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی سنائي نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے سیاسی، اقتصادی اور ثفاقتی تعلقات میں توسیع آرہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مہدی سنائی نے آج اخبار جوان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ سیاسی اور سیکورٹی کے میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مطلوبہ سطح پر ہیں۔ مہدی سنائی نے مزید کہاکہ علاقائی سطح پر بھی ایران اور روس کے باہمی تعاون میں توسیع آئي ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سنجیدہ مذاکرات کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ مہدی سنائی کا مزید کہنا تھا کہ سنہ دو ہزار چودہ میں روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے یورپ پر روس کے اعتماد میں کمی واقع ہوئي ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ پابندیاں روس کے بین الاقوامی ، سیاسی اور سیکورٹی سے متعلق مواقف تہران کے مواقف سے قریب ہونے کا باعث بنی ہیں۔  روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں روس نے مثبت اور مفید کردار ادا کیا۔

.......

/169