اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین پر چلنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، عوام جسے چاہیں ووٹ دیں وہ اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیں گےاور انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین پر چلنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ، تمام سیاسی قوتیں جمہوری نظام میں اسٹیک ہولڈر ہیں ۔ عوام کی مرضی ہے جسے چاہیں ووٹ دے جسے چاہے نہ دے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت سے نظام کی خرابیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ 2018 ء میں عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان دیں گے ۔ نواز شریف نے کہا کہ آئین کی پاسداری سب کا فرض ہے ، سیاسی جماعتوں کی کارکردگی دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جانچی جائیں گی۔دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ریچرڈ اولسن نے عمران خان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲