اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی، ہندوستان میں چار ہاتھوں اور چار ٹانگوں والے ایک بچے کی پیدائش نے مغربی بنگال میں افراتفری پیدا کردی ہے کیونکہ مقامی توہم پرستوں کا تو ماننا ہے کہ وہ بھگوان سے کم نہیں۔ اس بچے کو 'بھگوان' کے بیٹے تک کا نام دے دیا گیا ہے کیونکہ زیادہ اعضاء 'ہندو بھگوانوں' میں بہت عام ہے اور مغربی بنگال کے شہر بروئی پور میں پیدا ہونے والے اس بچے کی جھلک دیکھنے کے لیے دور دراز مقامات لوگوں کا ہجوم وہاں جمع ہورہا ہے۔مقامی پولیس کو تو بحرانی کیفیت کا سامنا ہے جنھیں اس ہجوم کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو کسی بھی طرح ہسپتال پہنچنے کے لیے تمام رکاوٹیں توڑنے کے لیے بھی تیار بیٹھے ہیں۔ تاہم بچے کا خاندان اس پر بہت خوش ہے اور اسے کسی بھگوان سے تشبیہ دے رہا ہے جس کے چار ہاتھ اور چار پیر تھے۔پولیس ترجمان نے تو کھل کر کہہ دیا ہے کہ یہ اس بچے کے ساتھ کچھ نہیں ہوا کیونکہ وہ کوئی بھگوان نہیں مگر دیوانے افراد نے اسے دیکھنے کے لیے شہر کا سکون ضرور برباد کردیا اور سینکڑوں افراد روتے ہوئے شہر کی گلکیوں میں پھر رہے ہیں۔
دو اضافی ہاتھ اور دو اضافی پیروں والے اس بچے کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ سب خرافات ہے کوئی بھگوان نہیں بلکہ ایک جڑواں بچہ تھا جو پوری طرح پرورش نہیں پاسکا اور یہ بچہ اس حالت میں پیدا ہوا.


.......
/169