18 نومبر 2014 - 06:01
روس یوکرائن میں کامیاب نہیں ہو گا، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کو یوکرائن کے بحران کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں نا امید نہیں ہونا چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سڈنی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ یوکرائن کے تنازعے میں روس کے حوالے سے جد و جہد طویل ہوسکتی ہے لیکن روس یوکرائن میں اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو گا۔ جرمن چانسلر کے مطابق اس سال مارچ میں روس نے یوکرائن کے علاقے کریمیا کو اپنے ساتھ ملا کر یورپ کے پر امن نظم و ضبط پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت مشرقی، یوکرائن کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ابھی بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہی ہے۔

.......

/169