اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے اتوار کے روز عراق کے شمالی شہر موصل میں 6 ڈاکٹروں کو بڑی بے دردی سے قتل کردیا۔ عراق کے صوبۂ نینوا کی صوبائي کونسل کے ایک رکن توفیق عبدالجبار نے اتوار کے روز بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان ڈاکٹروں کو داعش گروہ کے زخمی اراکین کا علاج نہ کرنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔ توفیق عبدالجبار کے مطابق داعش گروہ کے دہشت گرد روزانہ تقریباً 20 بے گناہ افراد کو موصل میں قتل کرتے ہیں۔ ادھر عراق کی وزارت انسانی حقوق نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ داعش گروہ نے ایک خاندان کے 5 افراد کو اس وجہ سے قتل کردیا کہ انہوں نے داعش کے ایک دہشت گرد کے ساتھ اپنی 14 سالہ لڑکی کی شادی سے انکار کردیا تھا۔ اس بیان کے مطابق داعش گروہ کے دہشت گردوں نے خاندان کے 5 افراد ماں، باپ اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد لڑکی کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
.......
/169