اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العھدویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین نے ریاض میں احتجاجی مظاہرہ کرکے انسانی حقوق کی پامالی اور آزادی بیان کے فقدان پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر آزادی بیان کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے آل سعود کے اٹارنی جنرل نے چار خواتین کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائي ہے۔ ادھر ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی اور آزادی بیان نیز آزادی عقیدہ پر پابندی کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ سعودی عوام بغیر کسی جواز کے گرفتاریوں پر احتجاج کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲