اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ تحریک جو گذشتہ ایک ہفتے سے القاعدہ کے دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما تھی آج اسے واضح کامیابی نصیب ہوئی ہے اور اس نے البیضا صوبے کے اہم شہر رداع کو القاعدہ کے دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔ان جھڑپوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے یمن کی انصاراللہ تحریک نے 21 ستمبر 2014 کی تاریخوں میں یمن کے صدر عبد ربہ منصور کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا اور یمن کے صدر دوبار نئی حکومت کی تشکیل دے چکے ہیں لیکن انہوں نے انصاراللہ تحریک کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر مکمل طورپر عمل درآمد نہیں کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲