13 نومبر 2014 - 11:24
پیغمبر اکرم(ص) کی جائے پیدائش نابود کرنے کی کوشش

مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جائے ولادت کو نابود کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام پر مسلمانوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ورثے کے تحقیقاتی فاؤنڈیشن نے، کہ جس کا ہیڈکوارٹر برطانیہ میں ہے، اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کی رو سے اس ملک کے بادشاہ ملک عبداللہ کے شاہی قصر کی توسیع کے منصوبے کے دائرے میں پیغمبر اسلام (ص) کی جائے پیدائش کو رواں سال کے آخر تک ویران کردیا جائے گا۔اس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر عرفان علوی نے کہا کہ ملک عبداللہ کا موجودہ محل، مسجدالحرام کے ایک جانب واقع ہے جبکہ نیا محل، جو موجودہ شاہی قصر کے پانچ گنا بڑا ہے، مسجدالحرام اور اس کے اطراف کے بعض حصوں پرمشتمل ہوگا۔گذشتہ ہفتے سعودی حکام نے معراج پیغمبر اسلام (ص) کے یادگاری تاریخی ستون کو منہدم کردیا۔ سعودی حکام نے توسیع کے منصوبوں کی آڑ میں اب تک بہت سے اسلامی تاریخی مقامات مقدسہ مسمار کردیئے ہيں۔ مولد النبی کہ جہاں پیغمبر (ص) پیدا ہوئے تھے ، مسجد الحرام کے نزدیک واقع ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲