11 نومبر 2014 - 20:01
ابوبکر البغدادی پر حملے کی امریکہ نے کی تصدیق

امریکی وائٹ ہاؤس نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ پر ہوائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے نائب مشیر بن رودز نے آج کہا انجام پانے والی تحقیقات کی بنیاد پر دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ، ہوائی حملے کا نشانہ بنا ہے۔
بن رودز نے اس دوران کہا کہ واشنگٹن اس موقع پر ابوبکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی تائید و تصدیق نہیں کرسکتا۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق کے بعض حکام منجملہ اس ملک کے وزیر دفاع نے خالد العبیدی اعلان کیا ہے کہ ہوائی حملے میں ابوبکر البغدادی زخمی اور اس کا معاون مسلم اترکمانی ہلاک ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲