7 نومبر 2014 - 12:55
اقوام متحدہ، آل خلیفہ کےجرائم کی تحقیقات کرائے

جمعیت الوفاق بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط بھیج کر آل خلیفہ کےجرائم کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے آج اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خط بھیج کر، نبیل رجب سمیت بحرین کے دوسرے انقلابی رہنماؤں کی گرفتاری اور جمعیت الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے جانے کو انتخابات کے انعقاد سے پہلے ہی اس کے ناکام ہوجانے کا باعث قرار دیاہے۔

اس خط میں آیا ہے کہ بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکار، مظاہرین کو موت کی حد تک ٹارچر کرتے ہيں اور عوام کےحقوق کی پامالی اور اس کی سرکوبی اس ملک میں معمول کی بات ہوچکی ہے۔ جمعیت الوفاق کےسربراہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے مسجدوں کی شہادت کے ساتھ ہی مذہبی امتیازی سلوک  اور تعصب بھی بڑھا دیا ہے اور عزاداران حسینی علیہ السلام پر زہریلی گیس سے حملے کرتی ہے۔

شیخ علی سلمان نے حقوق کی بحالی تک عوامی اقدامات جاری رکھنے پرتاکیدکی اور اقوام متحدہ سے آل خلیفہ کےجرائم کی تحقیقات کرائے جانے پرتاکید کی۔ 

.......

/169