اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے تہران میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرن ایشٹن کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 9 اور 10 نومبر 2014 کو مسقط میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 11 نومبر کو مسقط میں ہی مذاکرات ہوں گے۔ محمد جواد ظریف، جان کیری اور کیتھرن ایشٹن، ملاقات میں يورینيم کی افزودگی اور پابندیوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
.......
/169