2 نومبر 2014 - 12:13
عراق، بغداد میں دھماکہ، 24 جاں بحق، 52 زخمی

جنوبی بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے سنیچر کی شام جنوبی بغداد کی ایک چیک پوسٹ پر دھماکہ کیا جس میں 24 افراد جاں بحق اور 52 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قرب و جوار میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سنیچر کو جنوبی بغداد میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب مشرقی بغداد میں کار بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
.......

/169