1 نومبر 2014 - 13:21
مصر، بم دھماکہ تین افراد زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ کے ترجمان ہانی عبداللطیف نے کہاہے آج قاہرہ میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگۓ ہیں۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے ہوا ۔ بم ایک کوڑے دان میں نصب کیا گيا تھا۔ مصر کے شہری دفاع کے ادارے کے ایک عہدیدار جنرل سامی یوسف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین قاہرہ میں ایک پل کے پاس اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ دوسری جانب سینا میں العریش شہر کے جنوب میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں فوج کے دو اعلی افسر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کے فوجیوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد کہ جن میں تیس فوجی ہلاک اور اکتیس زخمی ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کردیۓ گۓ ہیں۔

.......

/169