29 اکتوبر 2014 - 09:31
داعش نے جاری کیا نیا ویڈیو

دہشت گرد گروہ داعش نے ایک تازہ ویڈیو جاری کیا ہے جس میں شام-ترکی سرحدی علاقے عین العرب میں برطانوی یرغمالی جان كینٹلے کو دکھایا گیا ہے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ جس علاقے میں کچھ دن قبل شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے برعکس اس پر داعش کے دہشت گردوں کا کنٹرول ہو گیا ہے۔

اس ویڈیو میں جان كینٹلے کو کہتے دکھایا گیا ہے کہ داعش کے جنگجو شہر میں پھیل گئے ہیں اور جھڑپیں کئی دن پہلے ہی ختم ہو گئیں جبکہ کرد علاقوں کی حفاظت پر تعینات جوانوں کا کہنا ہے کہ جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور کرد پيشمرگہ ميلشيا کے جوان جلد ہی اپنے کرد ساتھیوں کی مدد کے لئے آنے والے ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تقریبا دو سال سے داعش کے قبضے میں  رہنے والا برطانوی شہری جان كینٹلے کا یہ آخری ویڈیو ہے۔ جان كینٹلے کا نومبر 2012 میں امریکی صحافی جیمز فولي کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جان كینٹلے عین العرب علاقے کے واقعات کی رپورٹنگ کر رہا ہے اور وہ سیاہ لباس پہنے ہوئے ہے۔ ویڈیو میں جان كینٹلے یہ کہتے ہوئے دکھ رہا ہے کہ وہ شام-ترکی سرحد پر ہے جبکہ اس کے پیچھے دور سے ترکی کا پرچم لہراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے شہر کی تصاویر دکھائی گئ ہیں اور اسے داعش کے طیارے سے لی گئی تصاویر سے مخلوط کیا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے اور كینٹلے کی جانب سے بتائی گئی باتوں سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو تقریبا ایک ہفتے پہلے بنایا گیا تھا، کیونکہ داعش کے ہاتھ جو امریکی ہتھیار لگے وہ واقعہ تقریبا گزشتہ ہفتے کا ہے۔

.......

/169