اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی صحافی سرینا شم کی لاش ان کے خاندان کے حوالے کر دی گئی ہے۔
وہ شام سے لگی ترکی کی سرحد پر ماری گئیں۔ سرکاری ڈاکٹر کی طرف سے تحقیقات کے بعد سرینا شم کی لاش ان کے بھائی اركان السيبائی کے حوالے کر دی گی۔ لاش کو لبنان لے جانے کا پروگرام ہے۔
محترمہ سرینا شم ایک ہفتے پہلے ترکی کی سرحد سے ملے شام کے كوباني شہر کے حالات کی صحیح رپورٹنگ کے لئے شانلي عرفا گئی تھیں تاکہ ترکی کے سروچ علاقے سے رپورٹ تیار کریں ۔ وہ لبنانی نژاد امریکی شہری تھیں۔ وہ ترکی کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے جاسوسی کا الزام لگائے جانے کے بعد ایک مشتبہ حادثے میں ماری گئیں۔پریس ٹی وی کے شعبہ خبر کے انچارج عمادی کا کہنا ہے کہ سرینا شم کی موت کو حادثہ قرار دینا بچکانہ سوچ ہے ان کو ایک سازش کے تحت ایک حادثے میں ہلاک کیا گیا ہے۔یاد رہے سرینا رپورٹنگ کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف آرہی تھیں کہ ایک بڑے ٹرک نے ٹکر مار کر انہیں مار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲