20 اکتوبر 2014 - 06:21
کراچی کے معروف سماجی کارکن عبد الستارایدھی کو لوٹ لیا گیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مسلح افراد نےمعروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے نقد اور پانچ کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں میٹھادر کے علاقے میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رہائش گاہ اور دفتر میں 8 سے زائد ملزمان داخل ہوئے ۔ عبدالستار ایدھی اس وقت سورہے تھے ۔ملزمان نے عبدالستار کو اٹھایا اور تجوریوں کی چابیاں لے لیں ۔ ملزمان چابیوں سے وہاں موجود تمام تجوریوں سے آدھے گھنٹے تک لوٹ مار میں مصروف رہے ۔ ملزمان دو کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے ۔
ایدھی سینٹر میں کوئی سیکورٹی گارڈ نہیں تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ۔ ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج ہوگیا ۔ مقدمہ فیصل ایدھی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے ایدھی سینٹر سے فنگر پرنٹس لے لئے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲