20 اکتوبر 2014 - 06:01
عراقی وزیر اعظم آج تہران کا دورہ کریں گے

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے دورہ ایران کا مقصد، تکفیری دہشتگردوں کے مقابلے میں عراق کی حمایت کیلئے تمام علاقائی و عالمی کوششوں کو یکجا کرنا قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے دورہ ایران کا مقصد، تکفیری دہشتگردوں کے مقابلے میں عراق کی حمایت کیلئے تمام علاقائی و عالمی کوششوں کو یکجا کرنا قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے وزیراعظم، اپنے ایک روزہ دورۂ تہران میں ایرانی حکام سے عراق و ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات و تعاون کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کریں گے۔اس بیان میں دنیا کے مختلف اور خاصطور سے علاقائی نیز پڑوسی ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کیلئے، حیدرالعبادی کی کوششوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے، ایک دوسرے کے احترام، مشترکہ مفادات کے تحفظ، ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت کی بنیاد پر عراق کے اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی، ایران کے دورے پر کل تہران پہنچ رہے ہیں۔ عراق میں وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ، پہلا دورۂ ایران ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲