19 اکتوبر 2014 - 13:58
شام، فوج کی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی وسیع مہم جاری ہے جس کے دوران دسیوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے سنیچر کو حلب، درعا، حمص اور ادلب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے بہت سے غیر ملکی بھی ہیں۔ فوج نے اسی حطر حلب کے مزید ایک نواحی علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔ لبنان کے الميادين ٹی وی چینل نے درع کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک سرغنا حسن قداح کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر داعش کے کے دہشت گردوں نے کرد اکثریت والے علاقے كوباني کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ روئٹرز نے داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے كوباني کے مختلف علاقوں پر فائرنگ اور بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ شہر کی حفاظت پر تعینات جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
روٹرز کا کہنا ہے کہ داعش کے حملوں میں كوباني میں کئی عام شہری مارے گئے ہیں۔ امریکا اور اس کے مغربی اور علاقائی اتحادی، داعش کی پیشرفت کو روکنے کے لئے اس گروپ کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں لیکن داعش کی دیگر علاقوں کی جانب پیشرفت سے حملوں کی طرز پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

.......

/169