اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ نائب وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نائب کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا دوسرا دور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان باقیماندہ مسائل پر گفتگو کے لئے شروع ہوگیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ہونے والے اس اجلاس میں ایران کی نمائندگی نائب وزراء خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تحت رونچی اور امریکہ کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین اور یورپی یونین کی نمائندگی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کتھرین اشٹن کی معاون ھلگا اشمڈ کررہی ہیں۔ اس اجلاس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پائے جانے والے اختلافات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق آج رات ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ ورکنگ ڈنر میں شرکت کریں کے اور کل امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں سہ فریقی مذاکرات کا انعقاد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲